Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکہ نے افغانستان کے خلاف پاکستانی مؤقف کی حمایت کردی

افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پر تشویش ہے، سکھ رہنما کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھایا، جان کربی
شائع 25 ستمبر 2024 08:05am
جان کربی
جان کربی

افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر پاکستانی موقف کی امریکہ نے تائید کر دی ہے۔ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔

معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں جان کربی نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہمارے لیے گہری تشویش کا باعث ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں سے ایک مہلک خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے افغان جنگ کے خاتمے کے بعد انسداد دہشت گردی صلاحیت برقرار رکھنے کو ترجیح دی، ہم نے کافی حد تک ثابت کیا انسداد دہشت گردی صلاحیت امریکا کے پاس موجود ہے اور یہ صلاحیت خطرے سے نمٹنے کے لیے کافی بہتر اور کارآمد ہے۔

جب جان کربی سے بھارتی ایجنٹس کے امریکا میں سکھ رہنما کی قاتلانہ سازش پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بھارت اہم پارٹنر ہے، ہم ہندوستان کے اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں پر اس کے باوجود ہمیشہ اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تمام معاملات پر صاف گوئی سے بات کی ہے، سکھ رہنما قاتلانہ سازش پر بات کرنے سے کبھی کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

John Kirby

Pakistan and Afghanistan