مودی کی جانب سے پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، طیارہ ہر مرتبہ 45 منٹ پرواز کیوں کرتا ہے
اقوام متحدہ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے بعد نیویارک سے بھارت واپس اتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے نے پاکستان کے اوپر سے پرواز کی۔ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 45 منٹ تک پاکستانی حدود میں پرواز کرتا رہا۔
دو مہینوں میں چوتھی مرتبہ بھارتی وزیراعظم کی طیارے نے پاکستانی حدود کے اوپر طویل پرواز کی ہے۔
نیویارک سے واپسی پر بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پونے6 بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور شام ساڑھے 6 بجے تک پاکستانی فضائی حدود میں اڑتے ہوئے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
اس سے پہلے اگست میں بھارتی وزیراعظم نے پولینڈ سے واپسی پر یہی راستہ استعمال کیا تھا اور ان کا طیارہ 45 منٹ پاکستانی حدود میں رہا تھا۔
بھارتی وزیراعظم نے پولینڈ جانے کے لیے بھی پاکستان کے اوپر سے پرواز کی تھی اور ان کا طیارہ قصور کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
ہر مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے پاکستانی فضائی حدود میں 45 سے 46 منٹ گزارے۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث کافی عرصے سے بھارتی وزیراعظم پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کر رہے تھے۔ تاہم اب کچھ عرصے سے یہ صورتحال تبدیل ہو گئی ہے۔
بھارتی وزیراعظم بوئنگ کمپنی کا تیار کردہ ٹرپل سیون طیارہ استعمال کرتے ہیں جسے بھارت ون کا نام دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.