Aaj News

بدھ, ستمبر 25, 2024  
20 Rabi ul Awal 1446  

یو اے ای میں قرض تنازعے پر 7 ایشیائی افراد کا 3 بھائیوں پر حملہ، ایک جاں بحق

پولیس نے ساتوں مفرور افراد ک دو گھنٹے میں گرفتار کرلیا
شائع 24 ستمبر 2024 10:52pm

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئے ایک جھگڑے میں شارجہ کا رہائشی اپنی جان گنوا بیٹھا۔

یو اے ای حکام نے بتایا کہ بدھ کو امارات کے ایک صنعتی علاقے میں ہونے والے جھگڑے میں ایک شارجہ کا رہائشی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ لڑائی 600 درہم کے قرض کو لے کر شروع ہوئی تھی۔

شارجہ پولیس نے بتایا کہ سات ایشیائی باشندوں کو تین بھائیوں پر لاٹھیوں اور چاقوؤں سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اس حملے میں ایک ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔ حملہ آور مطالبہ کر رہے تھے کہ تینوں بھائی واجب الادا رقم ادا کریں۔

عربی روزنامے الخلیج میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ ایک زبانی بحث کے طور پر شروع ہوا، جو جان لیوا جسمانی حملے میں بدل گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

بچوں کے جنسی استحصال پر ملائیشیا میں اسلامی اسکول کے علما سمیت 355 افراد گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شارجہ پولیس حملہ آوروں کی شناخت اور ان کا سراغ لگانے میں کامیاب رہی، جس کے نتیجے میں انہیں دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا۔

الخلیج کی رپورٹ کے مطابق، ساتوں افراد نے حملے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا انہوں نے مالی مسائل کی وجہ سے متاثرین پر حملہ کیا۔

شارجہ پولیس نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ تنازعات کی صورت میں ہمیشہ قانونی طریقہ کار پر عمل کریں۔ جو معاملات خوش اسلوبی سے طے نہیں کیے جا سکتے ان کی اطلاع حکام کو دی جانی چاہیے۔

UAE

Sharjah