Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

24 سال میں پہلی بار سری لنکا کی وزیراعظم بننے والی خاتون کون؟

امراسوریا اپنی پارٹی کی پہلی وزیر اعظم ہیں اور سریماوو بندرنائیکے اور چندریکا کمارا ٹنگا کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والی تیسری خاتون ہیں۔
شائع 24 ستمبر 2024 10:43pm

سری لنکا کے نومنتخب صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے منگل کو حزب اختلاف کی رکن قانون ساز اسمبلی ہارینی امراسوریہ کو وزیر اعظم مقرر کردیا ہے، یہ 24 سال میں پہلی بار ہے کہ کسی خاتون کو اس عہدے پر فائز کیا گیا ہو۔

امراسوریا اپنی پارٹی کی پہلی وزیر اعظم ہیں اور سریماوو بندرنائیکے اور چندریکا کمارا ٹنگا کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والی تیسری خاتون ہیں۔

ہرینی امراسوریا 6 مارچ 1970 کو سری لنکا میں پیدا ہوئیں جو اس وقت سری لنکن کی ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ایک سیاست دان کے طور پر بھی ابھر کر سامنے آئی ہیں۔

ہرینی امرا سوریا پیر 24 ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیشنل پیپلز پاور کی رہنما ہرینی امرا سوریا کے پاس سری لنکا کے عبوری سیٹ اَپ میں 2024 سے وزیر انصاف، پبلک ایڈمنسٹریشن، صوبائی کونسلز، لوکل گورنمنٹ اینڈ لیبر، وزیر تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، وزیر تجارت، تجارتی، فوڈ سیکیورٹی، کوآپریٹو ڈویلپمنٹ، صنعت و کاروباری ترقی، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر اور وزیر صحت کے قلمدان بھی رہے ہیں۔

امراسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔

وہ نظریاتی طور پر نیشنل پیپلز پاور کے مرکزی بائیں بازو کی جماعت سے ہیں اور خود کو لبرل سمجھتی ہیں۔

اماراسوریا نوجوانوں کی بے روزگاری، فیمنزم، صنفی عدم مساوات، بچوں کے تحفظ اور سری لنکا کے تعلیمی نظام میں نااہلیوں پر اپنی تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔

وہ سری لنکا کی غیر سرکاری تنظیم نیسٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن بھی ہیں۔

امراسوریا نے ایڈنبرا یونیورسٹی سے سوشل اینتھروپولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ان کی نوجوانوں، سیاست، اختلاف رائے، صنف، ترقی، ریاست اور معاشرے کے تعلقات، بچوں کے تحفظ، گلوبلائزیشن اور ترقی جیسے موضوع پر گہری تحقیق کے بعد کتابیں بھی لکھ رکھی ہیں۔

کئی سالوں تک چائلڈ پروٹیکشن اور نفسیاتی معالج کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی میں سوشیالوجی کے شعبے میں سینیئر لیکچرر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔

وہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں، فیڈریشن آف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی رکن بھی ہیں اور مفت تعلیم کے مطالبے پر احتجاج میں بھی شامل رہی ہیں۔

امراسوریا نے 2019 میں نیشنل انٹلیکچولز آرگنائزیشن میں شمولیت اختیار کی اور 2019 کے سری لنکا کے صدارتی انتخابات کے دوران این پی پی امیدوار انورا کمارا ڈسا نائیکے کے لیے مہم چلائی۔

12 اگست 2020 کو انہیں جے جے بی نے 2020 کے سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات کے بعد سری لنکا کی 16 ویں منتخب پارلیمنٹ کے لیے تیار کی گئی قومی فہرست میں بطور امیدوار نامزد کیا۔

قومی فہرست کے امیدوار کے طور پر نامزد ہونے کے بعد کیا وہ اوپن یونیورسٹی میں اکیڈمک سینیئر لیکچرر کی حیثیت سے اپنی خدمات جاری رکھ سکتی ہیں اس بارے میں الجھن اور خدشات پیدا ہوئے تھے۔

تاہم ایک انٹرویو میں انہوں نے باضابطہ طور پر انکشاف کیا کہ رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنے سیاسی کیریئر اور پارلیمانی سیاست کو آگے بڑھانے کے لیے انہوں نے اوپن یونیورسٹی کے سینیئر لیکچرر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Srilanka

Sri Lanka president

sri lanka presidential election

Anura Kumara Dissanayake,

Harini Amarasuriya

Sri Lanka Prime Minster