Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لائیو انٹرویو کے دوران لبنانی صحافی کے گھر پر اسرائیلی حملہ

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دھماکے سے فادی بودایہ کو گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شائع 24 ستمبر 2024 10:18pm

لبنان کے صحافی فادی بودایہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فادی بودایہ لائیو انٹرویو دے رہے ہیں اور اسی دوران اُن کے گھر پر اسرائیلی فوجی نے بمباری کردی۔

فادی بودایہ کی جو ویڈیو وائرل ہوئی اُس میں وہ گفتگو ہیں اور اچانک دھماکا ہوتا ہے اور وہ اچھل آگے کی طرف گرتے ہیں جبکہ کیمرا بھی گر جاتا ہے اور اسکرین پر سب کچھ الٹ پلٹ جاتا ہے۔

اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کردیے ہیں۔ گزشتہ روز سے اب تک حزب اللہ کے 500 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں کم و بیش 600 افراد شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ ملیشیا نے بھی اسرائیل پر حملے تیز کردیے ہیں۔ حزب اللہ نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے اسرائیل کے اندر دور تک مار کرنے والے راکٹ برسائے ہیں۔

اس کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج لبنان کے ساتھ ساتھ غزہ پر بھی بمباری جاری رکھے ہوئے ہے۔ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے نام پر اسکولوں کی عمارتوں کو تباہ کیا جارہا ہے اور اس کے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے بچوں عورتوں کی بڑے پیمانے پر شہادت واقع ہو رہی ہے۔

ISRAELI ATTACK

LEBANESE JOURNALIST

LIVE INTERVIEW

FADI BOUDAYA