نئے فون پر پارٹی نہ دینے والے کو دوستوں نے قتل کردیا
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک نوجوان کو اس کے دوستوں نے نیا موبائل فون خریدنے کی خوشی میں پارٹی دینے سے انکار پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں تین لڑکوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مقتول کی شناخت 16 سالہ سچن کے نام سے ہوئی جو شکرپور کا رہنے والا تھا۔ 23 ستمبر کی شام، تقریباً 7 بجے سچن ایک نیا موبائل فون خرید کر گھر واپس جا رہا تھا کہ ایک ناشتے کی دکان کے قریب اس کا سامنا جاننے والوں کے ایک گروپ سے ہوا۔
نیا فون دیکھ کر لڑکوں نے سچن سے پارٹی کا مطالبہ کیا جسے اس نے ٹھکرا دیا۔ یہ انکار ایک گرما گرم بحث کا باعث بنا، جو جلد ہی جھگڑے میں بدل گیا۔
بندروں نے 6 سالہ بچی کو ریپ سے بچا لیا
جھگڑے کے دوران ایک لڑکے نے چاقو نکالا اور سچن پر پیچھے سے دو بار وار کیا۔ سچن موقع پر ہی گر گیا اور حملہ آور فرار ہو گئے۔
راہگیروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور سچن کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن نوجوان ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تینوں نابالغ ملزمان کو شناخت کرکے حراست میں لے لیا ہے۔
امریکی ریاست میں اسمارٹ فون چلانے پر پابندی کا قانون کیا ہے؟
ملزمان کے قبضے سے حملے میں استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا گیا۔
چونکہ ملزمان نابالغ ہیں اس لیے پولیس جوینائل جسٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کر رہی ہے۔
Comments are closed on this story.