Aaj News

بدھ, ستمبر 25, 2024  
20 Rabi ul Awal 1446  

یو این سیکریٹری جنرل کی تقریر سے اسرائیلی سفیر کو صدمہ

اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی کے مباحثے کو ”منافقت کا سالانہ ناٹک“ قرار دے دیا
شائع 24 ستمبر 2024 09:43pm

اسرائیل کے سفیر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی تقریر سے صدمے میں مبتلا ہوگئے ہیں، اسرائیل سفیر ڈینی ڈینن نے جنرل اسمبلی 79ویں سالانہ اجلاس کو ’منافقت کا سالانہ ناٹک‘ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ کے سربراہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے مباحثے کو ”منافقت کا سالانہ ناٹک“ قرار دیا۔

دنیا کے انصاف کو سیکیورٹی کونسل کے 5 ارکان کی خواہش پر نہیں چھوڑا جاسکتا، اردوان

ڈینن نے کہا کہ جب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اقوام متحدہ کی اسمبلی خاموش رہتی ہے، لیکن جب وہ غزہ کے مصائب کے بارے میں بات کرتے ہیں تو تالیاں بجتی ہیں۔

بیلاروس کے صدر کی اپنے جنرلز کو جنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کی نظریں اب اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کے جنرل اسمبلی خطاب پر مرکوز ہیں جو اسی ہفتے متوقع ہے اور اس دوران معاملات گرما سکتے ہیں۔

سابق امریکی وزیرِ دفاع نے اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے دیا

مئی میں محمود عباس نے پہلی بار حروف تہجی کی ترتیب کے تحت فلسطینی وفد کے ساتھ اپنی نشست سنبھالی تھی۔

UN Secretary General

79th United Nations General Assembly

Danny Danon

Israel Ambassador to UN