Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بیلاروس کے صدر کی اپنے جنرلز کو جنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

خدا کرے کہ یہ جنگ نہ ہو، لوکاشینکو
شائع 24 ستمبر 2024 09:31pm

بیلاروس کے صدر الیگژینڈر لوکاشینکو نے اپنے جنرلز کو جنگ کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ہمیں ممکنہ جنگ کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے، پرانہ فارمولا ہے کہ امن چاہئے تو جنگ کیلئے تیار رہو۔

بیلاروسی صدر نے بریسٹ ریجن میں 230 ویں اوبز لیسنووسکی کمبائنڈ آرمز ٹریننگ رینج کے اپنے دورے پر کہا، ’ہمیں جنگ کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے اور خدا کرے کہ یہ جنگ نہ ہو‘۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے اپنے ہی اہلکاروں کی چھان بین شروع کردی

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک پرانا فارمولا ہے، اگر آپ امن چاہتے ہیں تو جنگ کی تیاری کریں۔ میں ایک بار پھر انڈر لائن کرنا چاہتا ہوں، حالانکہ حقیقت میں ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ ہم لڑنے والے نہیں ہیں اور ہم لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ یہ سب کچھ پہلے ہی کہا جا چکا ہے‘۔

صدر لوکاشینکو نے کہا کہ ’وہ یہ سن رہے ہیں، ہمارے مخالفین، ہمارے حریف، جو ہمارے خلاف لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، وہ اب بھی اپنا کام کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں جنگ کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے- اور خدا کرے کہ یہ جنگ نہ ہو‘۔

اسرائیل نے لبنان کے موبائل فون نیٹورکس ہیک کر لیے

اسی دوران، الیگزینڈر لوکاشینکو نے وضاحت کی کہ بیلاروس کے اردگرد حالات کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں، بیلاروس جنگ چھڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

الیگژینڈر لوکاشینکو نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کی صورت میں ’ہماری فوجوں پر ڈرونز سے بھی حملہ کیا جائے گا، اس لیے ضروری ہے کہ الیکٹرانک وارفیئر سسٹم تیار کرکے ان کے خلاف موثر تحفظ فراہم کیا جائے۔‘

President of Belarus

Aleksandr Lukashenko