Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ نام سامنے آگیا

وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی کی تھی
شائع 24 ستمبر 2024 09:05pm

پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی شو ہوسٹ وینا ملک کس کو ڈیٹ کر رہی ہیں ؟ وینا ملک نے بڑے اشارے دے دیے ہیں ۔

25 دسمبر 2013 کو دبئی کے بزنس مین اسد بشیر خان خٹک سے شادی اور 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لینے والی وینا ملک کے اسد بشیر سے دو بچے بھی ہیں۔

دنیا کا خطر ناک ایڈونچر وینا ملک کو بھاری پڑ گیا

اسد بشیر سے خلع لینے کے 7 سال بعد وینا ملک کی زندگی میں نئی محبت نے انٹری دی ہے جس کا نام شہریار چوہدری بتایا جا رہا ہے۔

دراصل وینا ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایک لڑکے کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس کا چہرہ تمام ہی ویڈیو میں چھپا ہوا ہے۔

ان تمام ویڈیوز سے ایک بات واضح ہے کہ یہ ویڈیوز ’ایم شہریار‘ نامی ہینڈل سے بنائی گئی ہیں جبکہ وینا ملک کے انسٹاگرام پر بھی ایک ویڈیو شیئر ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر دبئی کی ہے اور اس میں بھی ’ایم شہریار‘ کے اکاؤنٹ سے ہی بنائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اگر وینا ملک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو دیکھا جائے تو اس کی فالوئنگ لسٹ میں ’شہریار چوہدری‘ نامی اکاؤنٹ دیکھا جاسکتا ہے اور اس کی بھی پروفائل پک میں چہرہ واضح نہیں ہے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا اس حوالے سے شک ہے کہ ممکنہ طور پر وینا ملک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔

وینا ملک ایک بار پھر ٹرولنگ کی زد میں

واضح رہے کہ وینا ملک ماضی میں ایشمیت پٹیل کے علاوہ پاکستانی اداکار ببرک کے ساتھ بھی محبت کے رشتے میں بندھ چکی ہیں لیکن ببرک سے بھی شادی تک معاملات نہیں پہنچ سکے تھے۔

Lollywood

Pakistani Actor