جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر، وزرائے قانون، بار نمائندگان کوآگاہ کر دیا گیا
جوڈیشل کمیشن کا 28 ستمبر کو ہونے والا اجلاس موخرکر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے وزرائے قانون، بار نمائندگان کوآگاہ کر دیا گیا۔
28 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے رولزکے مسودے کی منظوری دی جانی تھی۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں رولز کے ابتدائی ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور 28 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں ڈرافٹ رولز کی منظوری دی جانی تھی۔
جوڈیشل کمیشن کے نئے ڈرافٹ کے تحت سپریم کورٹ کے جج کی تعیناتی کے لیے تین ناموں پر غور کیا جائے گا۔
ڈرافٹ کے مطابق ہائی کورٹس میں جج تعیناتی کی نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، سینئر جج اور صوبائی بار کونسل کے رکن پر مشتمل کمیٹی کرے گی۔
اسی طرح ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے بھی تین سینئر ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے دوران جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل کے درمیان اہم مکالمہ ہوا تھا اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔
جسٹس منیب اختر نے اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی تاہم اس تجویز سے جوڈیشل کمیشن متفق نہیں ہوا تو جسٹس منیب اختر اٹھ کر چلے گئے تھے۔
Comments are closed on this story.