Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترپتی کا نئے گانے میں رقص انتہائی ’بیہودہ‘ قرار

نازیبا ملبوسات اور انتہائی عجیب کوریوگرافی تنقید کا شکار، نیا گانا فیل ہوگیا
شائع 24 ستمبر 2024 08:43pm

بالی ووڈ کی نئی کرش ترپتی دمری نے اپنے نئے گانے میں رقص کرکے مداحوں کو مایوس کردیا ہے، لوگوں نے ان کے ڈانس کو ’بیہودہ‘ قرار دیا ہے۔

ترپتہ دمری اور راج کمار راؤ کی نئی فلم ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ کا حالیہ ریلیز ہونے والا آئٹم سانگ ”میرے محبوب“ جاری ہوتے ہی ناکام ہوگیا اور مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا۔

گانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ترپتی دمری کی پرفارمنس اور گانے کی کوریوگرافی آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی۔

فلم ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ کے گانے میرے محبوب کا ٹیزر 23 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جس میں راجکمار راؤ کے ہمراہ اداکارہ ترپتی دمری کو انتہائی سزلنگ ہاٹ اوتار میں دیکھ کر مداح متجسس تھے کہ گانے میں کیا ہونے والا ہے۔

تاہم فلم کا آئٹم سانگ جیسے ہی 24 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تو مداحوں کی جانب سے گانے کو وہ مثبت ری ایکشن نہیں ملا جس کی شاید فلم میکرز کو امید تھی۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ ترپتی دمری کے رقص اور نازیبا ملبوسات کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آئے۔

صارفین نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ترپتی دمری کو لیلیٰ کے طور پر ہی یاد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اداکارہ اپنے مختصر لباس کے انتخاب سے ثابت کررہی ہیں کہ بالی وڈ میں رہنے کا شارٹ کٹ زیادہ سے زیادہ سکن شو کرنا اور بے ہودگی کو اپنانا ہے‘۔

واضح رہے کہ راج شانڈیلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو“ 11 اکتوبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tripti Dimri

Vicky Vidya Ka Woh Wala Video

Mere Mehboob

Rajkumar Rao