Aaj News

منگل, ستمبر 24, 2024  
20 Rabi ul Awal 1446  

مریخ پر مکڑیاں، تصاویر نے ناسا کو حیران کردیا

ناسا کے روورز اور دیگر سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے ان مکڑیوں کا پتا لگایا
شائع 24 ستمبر 2024 06:39pm

امریکی خلائی ایجنسی ناسا سائنس دانوں نے مریخ پر مکڑیوں جیسی عجیب و غریب شکلیں دریافت کی ہیں اور ان کی اصلیت کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں

لیکن یہ کوئی حقیقی مکڑیاں نہیں بلکہ کچھ ارضیاتی خصوصیات ہیں مریخ کے شمالی نصف کرہ میں پائی گئی ہیں، ناسا کے روورز اور دیگر سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے ان زمینی اشکال کا پتا لگایا۔

مکڑی نما یہ شکلیں سیارے کی سطح پر کھدی ہوئی نظر آتی ہیں اور ایک کلومیٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔

مریخ کے انسانوں کو دئیے گئے 8 بڑے دھوکے

ان اشکال کا قریب سے معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ دراصل مکڑیاں نہیں بلکہ وقت کے ساتھ بننے والی دراڑیں اور شکلیں ہیں۔

سائنسدانوں کو معلوم نہیں ہے کہ ان کی وجہ کیا ہے، لیکن حال ہی میں کچھ نظریات سامنے آئے ہیں۔

 مریخ پر مکڑی نما تصاویر
مریخ پر مکڑی نما تصاویر

فی الحال سب سے مشہور نظریہ یہ ہے کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ آئس کے ماحول کے ساتھ تعامل پر پیدا ہونے والے ردعمل کے باعث یہ ابھری ہوئی خصوصیات پیدا ہوئیں۔

سائنس دانوں نے زمین پر سیارہ مریخ کو دوبارہ بنا کر اس نظریے کو جانچا۔ انہوں نے پیچیدہ مشینری کے ساتھ مریخ کے درجہ حرارت اور ماحول کا دباؤ بنانے کے لیے مل کر کام کیا۔

’انسانیت کو کبھی مریخ پر بسا نہیں پائیں گے‘، ایلون مسک نے ہار مان لی؟

پہلے پہل تو یہ کامیاب نہ ہوسکا، لیکن چند کوششوں کے بعد ماہرین بہترین حالات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور مکڑی نما شکلیں بننا شروع ہوگئیں۔

Mars

NASA

life on mars

Spiders on Mars