Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی فوج اب مہاسوں اور کھجلی والے افراد کو بھرتی کرے گی

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر فوج کا نیا فیصلہ
شائع 24 ستمبر 2024 06:25pm

برطانیہ نے اپنے صدیوں پرانے فوجی قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد اب کھجلی اور مہاسوں والے افراد کو بھی فوج میں شمولیت کی اجازت ہوگی۔

برطانیہ میں پرانے زمانے کے فوجی افسران سمجھتے تھے کہ ’داغدار پیشانی‘ کا مطلب ہے کہ آپ مشین گن سے فائر نہیں کر سکتے۔

سابق امریکی وزیرِ دفاع نے اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے دیا

اب ایگزیما (خارش) اور ایکنی (مہاسوں) والے لوگوں کو مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کی اجازت دینے کے لیے بھرتی کے فرسودہ قوانین کو ختم کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ کے ڈیفنس سکریٹری جان ہیلی نے کہا ہے کہ وہ بھرتی کو تیز کرنے کے لیے درجنوں فرسودہ قوانین کو ختم کر دیں گے۔

قبل ازیں، کئی لوگوں کو فوج میں بھرتی کرنے سے اس لئے منع کردیا جاتا تھا کہ انہیں بخار، دمہ اور بیماریاں تھیں جو پہلے ہی ٹھیک ہو چکی تھیں۔

تاہم، اب روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر ان سخت پابندیوں کو کم کیا جا رہا ہے۔

یورپ میں نام نہاد ’مسلمان ریاست‘ کا اعلان، شراب کی اجازت ہوگی

برطانوی فوج کے بھرتی مراکز چلانے والی فرم کے باس نے کہا ہے جن کی ہڈیاں پہلے سے ہی ٹوٹی ہوئی ہوں گی انہیں مسترد کردیا جائے گا۔

ڈیفنس سکریٹری جان ہیلی مزید نے کہا کہ ایک نئی سائبر فورس بھی بنائی جائے گی، جوپوتن کی آن لائن جارحیت کو پسپا کرنے میں مدد کرے گی۔

روس میں آبادی گرنے پر حکومت نے شرمناک اسکیم متعارف کرا دی

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا بدل رہی ہے اور خطرات بڑھ رہے ہیں، ہمیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ہماری بھرتی 21ویں صدی کے لیے مناسب ہے۔

British army

Old Recruitment Laws