Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں کل سے ہونے والی بارش کی تفصیلات بتادیں

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شائع 25 ستمبر 2024 10:26am

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں کل بروز 26 ستمبر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اسلام آباد،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں جمعرات سے ہفتے تک میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ سندھ کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے اور اس وقت مغرب سے 11کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ: میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، قلات میں 31، ژوب میں 38، زیارت میں 25، سبی میں 43، تربت میں 42، نوکنڈی میں 45، چمن میں 36، گوادر میں 36 اور جیونی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بادل ایک بار پھر برسنے کو تیار، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں 26 ستمبر سے 28 ستمبر تک وقفے وقفے بارشیں متوقع ہے۔

موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہیں ، جس کے باعث رابط سڑکوں کو نقصان یا بندش کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تمام متعلقہ محکموں کو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ رکھنے، کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل کو یقینی بنانے ، وسائل کو متحرک اور خطرے سو دوچار علاقوں میں ضروری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

ملک میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی

این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ مقامی انتظامیہ اور عوام کو موسم کی پیشن گوئی، ایڈوائزری اور الرٹس کی بروقت آگاہی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی قبل از وقت دستیابی کو یقینی بنائیں تا کہ رابطہ سڑکوں کی ممکنہ بندش سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Rain

Heavy rain

NDMA

rainy weather

Rain prediction