Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: ٹریفک وارڈنز کا دکاندار پر تشدد

ٹریفک وارڈنز نے دکانداروں کے ایکوریم بھی توڑ دیئے
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2024 07:19pm

راولپنڈی میں ٹریفک وارڈنز کا دکانداروں پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا، دکان کے باہر موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر وارڈن اہلکار آپے سے باہر ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ٹریفک وارڈنزنے عالم خان روڈ پرندا بازارکے دکانداروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ٹریفک پولیس اہلکاروں تاجر کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا رہا جبکہ دکانداروں کے ایکوریم بھی توڑ دیئے۔

دکان دار نے مؤقف دیا کہ وارڈن اہلکار نے دکاندار کا لائسنس غصے میں پھاڑ دیا، مزاکرات کیلئے جانیوالی ٹیم کو بھی پولیس نے تھانہ میں بند کر دیا ہے، جس کے بعد پولیس کے ناروا سلوک پر پرندے بازارکے تاجروں نے احتجاجا دکان بندکردیا ہے۔

rawalpindi

Traffic Police