Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں کا گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر تشدد، مقدمہ درج کر لیا گیا

ملزمان نے سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھینا اور اہلکاروں کو زخمی کرکے فرار ہوگئے، مقدمہ
شائع 24 ستمبر 2024 05:46pm

کراچی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والے ڈکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری ، موبائل فون دیگر دستاویزات اور نقدی چھین لی اہلکاروں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے سروں پربٹ مارے اور زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

افسوس ناک واقعہ سپر ہائی وے پر پولیس افسر اور اہلکار کے ساتھ پیش آیا، جس کا مقدمہ گذشتہ شب گڈاپ سٹی تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق سب انسپکٹر شہزاد حسین اورکانسٹیبل ذاکر حسین ڈیوٹی کرکےلوٹ رہے تھے ، پولیس پارٹی میں شامل خاتون ہیڈ کانسٹیبل اپنی کار میں روانہ ہوئی جبکہ مرد پولیس افسر اور اہلکار موٹرسائیکل پر روانہ ہوئے۔

پولیس اہلکار کراچی ٹریک پر رویندہ روڈ پہنچے تو 3 ملزم آگئے، اہکاروں کے مطابق ملزمان نے اپنے ہتھیار ہمارے سروں پر رکھا موٹر سائیکل روک کر مکمل تلاشی لی۔

ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری نائن ایم ایم پستول، موبائل فون دیگر دستاویزات اور نقدی چھین لی اہلکاروں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے سروں پربٹ مارے اور زخمی کرکے فرار ہوگئے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes