Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کی زبان پھر پھسل گئی، ’اب میمز بنیں گی‘، پی ٹی آئی رہنما کا فوری ردعمل

'آپ انگلی دیتے ہیں وہ پورا۔۔۔۔'
شائع 24 ستمبر 2024 05:16pm
Bilawal Bhutto slip of tongue - Aaj News

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب تو انہیں بھی اس میں مزہ آنے لگا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بلاول خود پر بننے والی میمز دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

بلاول کی زبان پھسلنے کا حالیہ واقعہ گزشتہ واقعات سے مختلف ہے، کیونکہ اس میں بلاول کو خود ادراک ہوگیا کہ ان کی بات کا ذومعنی مطلب نکل رہا ہے۔

بلاول سندھ ہائیکورٹ بار کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے کہا، ’وہ کہتے ہیں نہ آپ انگلی دیتے ہیں وہ پورا۔۔۔۔‘ بلاول نے ہاتھ سے اشارہ کیا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے۔

لوگوں کو ہنستا دیکھ کر بلاول فوراً ہنستے ہوئے بولے ’نہیں انگریزی میں، میں کسی اور چیز کی بات کر رہاں ہوں، انگریزی میں ایک کہاوت ہے Give them an inch they take a mile، میرا مطلب وہ تھا‘۔

بلاول کو اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ہنسی آتی رہی اور بولے، ’توبہ جو میمز بنیں گی اب‘۔

بلاول کی زبان پھسلنے کے اس واقعے پر پی ٹی آئی رہنما ارسلان بلوچ نے لکھا، ’اگر یہی اشارہ پی ٹی آئی قیادت یا علی امین نے کیا ہوتا تو یہاں طوفان مچ جانا تھا‘۔

Bilawal Bhutto Zardari

Tongue Slip