ٹک ٹاک نے ’پیسے کمانے‘ کا طریقہ بتا دیا
پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کو معروف کمپنی ٹک ٹاک نے خوشخبری سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
ٹک ٹاک اس مقصد کے لیے سبسکرپشن فیچر تک رسائی تمام صارفین کو دے رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک سبسکرپشن فیچر کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع 18 اور اس سے زائد عمر کے افراد کو دے رہا ہے جس کے لیے چند شرائط بھی رکھی ہیں۔
پہلی شرط یہ ہے کہ ٹک ٹاک پر صارفین کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونا لازمی ہوگی جبکہ ایک سال کے دوران ویڈیوز پر ویوز ایک لاکھ ہونے کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سبسکرپشن فیچر کی تین کیٹیگریز دی جائیں گی جہاں صارفین کو اپنے پسندیدہ کریٹیرز کے خصوصی مواد، چینلز اور اسٹیکرز تک رسائی کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔
اس ٹول کے ذریعے صارفین خصوصی مواد (فیس عائد کرکے) بیجز اور دیگر کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔
سبسکرپشن فیچر کو امریکا ، جاپان، اٹلی، انڈونیشیا، برطانیہ ، برازیل اور جنوبی کوریا میں متعارف کرایا جا رہے بعد ازاں دیگر ممالک میں بھی یہ فیچر لانچ کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.