Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھی اور بری بہووں کا تصور، سبینا فاروق ساتھی اداکاراوں پربرس پڑیں

اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی
شائع 24 ستمبر 2024 03:35pm

خوبرواورمنفرد لب و لہجے سے دلوں کو جیتنے والی پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ سبینا فاروق اچھی اور بری بہووں کا تصور پیش کرنے پر ساتھی اداکاراوں پر برس پڑیں۔

اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ نے بغیر کسی کانام لیےایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

آنٹیاں جینے نہیں دیتی ہیں، علی رحمان نے شکوہ کر دیا

انہوں نے اس اسٹوری میں اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، کیوں کچھ مشہور سیلیبریٹیز صحیح اور غلط بہووں کے تصور پر الٹے سیدھے بیانات دیتی رہتی ہیں اور اپنے بے کار خیالات اور سوچ کو معاشرے میں نافذ کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں؟

اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے کوئی دکھ نہیں ہورہا ہے کہ آپ سب کتنی قدامت پسند ہیں۔

اداکارہ نے افسوس کے ساتھ لکھا کہ ایک تو ہمارے معاشرے میں ویسے ہی فضول خواہشات اور مطالبات کی وجہ سے لڑکیاں گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں اور آپ اپنے بیانات سے اسے مزید ہوا دے رہی ہیں۔ ایسا نہ کریں اور تنگ نظری کو نہ پھیلائیں۔ اور ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں لوگوں کےذہنوں میں نہ ڈالیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle