جلد کی دیکھ بھال میں یہ دیسی سبزیاں کبھی استعمال نہ کریں
آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور لڑکیاں اپنے چہرے کی رنگت کو سفید کرنےاورجلد کے مسائل کو دورکرنے کے لیے سوشل میڈیا پر تجویز کردہ ختلف گھریلو ٹوٹکے آزماتی رہتی ہیں۔
یہ گھریلو ٹوٹکے اتنے مشہور ہوتے ہیں کہ اکثرلڑکیاں انہیں بے سوچے سمجھے اپنے چہرے پر استعمال کرتی رہتی ہیں۔
پانچ اقسام کے کوکنگ آئل جو آپ کے دل کیلئے خطرہ ہیں۔
اگر آپ بھی چہرے کی چمک بڑھانے کے لیےکھیرا، ٹماٹر لیموں چہرے پر لگاتی ہیں تو ان گھریلوٹوٹکوں کو آزمانے سے پہلے یہ ضرورپڑھیں۔
جلد کی دیکھ بھال میں ان چیزوں کو بالکل شامل نہ کریں
ٹماٹر کا رس
آپ نے اکثر یہ سنا ہوگا کہ ٹماٹر کا رس لگانے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔ ٹماٹر کے ر س میں موجود بلیچنگ ایجنٹ جلد کو صاف کر کے اسے تازہ لک دینے میں مدددیتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتی ہیں کہ ٹماٹر کا رس اگر براہ راست چہرے پر لگالیا جائے تو اس کے اندر پایا جانے والاتیزاب آپ کی جلد کے پی ایچ کو خراب کر سکتا ہے، اوراس سے خشکی اور جلن ہو سکتی ہے۔
شکر
کئی لڑکیاں اپنی جلد کو صاف کرنے کے لیے کچن میں رکھی چینی کا استعمال شروع کر دیتی ہیں۔ لیکن ایسا کرتے ہوئےبعض اوقات شکر کے بچ جانے والے ذرات جلد کو کھرچ کر خراب کر دیتے پیں
جس کی وجہ سے جلد کی حساسیت بڑھ جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔لیکن ایسا کرنے سے جلد میں موجود قدرتی تیل ختم ہوجاتا ہے۔
بیکنگ سوڈا
بعض لوگ چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لے بیکنگ سوڈا اسکرب کے طور پر استعمال کرنےلگتے ہیں۔لیکن اس عمل سے قدرتی تیل ختم ہوجاتا ہے اور چہرے کی حساسیت بھی بڑھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے جلد خشک اور خراب ہوسکتی ہے۔
ٹوتھ پیسٹ
ٹوتھ پیسٹ اکثر مہاسوں کے علاجکے لے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن ایسا کرنےسےجلد مییں سوجن اور خارش ہوسکتی ہے، ٹوتھ پیسٹ میں موجود کیمیکل جلد کےقدرتی تیل کو ختم کر کےمہاسوں کےمسئلے کوبڑھا سکتے ہیں۔
##لیمو ں کا رس
لیموں کا رس قدرتی بلیچنگ ایجنٹ خصوصیت رکھتے ہیں۔ لیکن اگر اس کا رس برہاراست جلد پرلگانے سے جلد کا پی ایچ لیولخراب ہوسکتا ہے۔ ایسی جلد میں جلن اور خشک ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
Comments are closed on this story.