Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بندروں نے 6 سالہ بچی کو ریپ سے بچا لیا

اگر بندر حملہ نہ کرتے تو میری بیٹی مر جاتی، بچی کے والد کا بیان
شائع 24 ستمبر 2024 02:31pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارت میں جنستی زیادتی کے واقعات میں کسی صورت کمی دیکھنے میں نہیں آرہی۔ خواتین اور بچیاں خوف کا شکار ہو کر زندگی گزارنے میں مجبور ہیں۔

وہیں انڈیا میں ایک واقعہ پیش آیا جب بندروں نے 6 سالہ کمسن بچی کی زندگی برباد ہونے سے بچا لی۔

بھارت میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں باغپت کے علاقے میں ایک شخص 6 سالہ بچی کو باتوں میں لگا کر ساتھ لے گیا اور اسے برہنہ کردیا، جس دوران بندروں نے اس شخص پر دھاوا بول دیا اور وہ فرار ہوگیا۔

بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جب ایک شخص آیا اور اسے بہلا پھسلا کے اپنے ساتھ لے گیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرا میں اس شخص کو بیٹی کو اپنے ساتھ لے جاتے دیکھا گیا، بچی جب گھر آئی تو اس نے سارا واقعہ بتایا کہ کس طرح بروقت بندروں نے ملزم پر حملہ کردیا جس سے وہ بچی کو وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکیوں سے جنسی زیادتی کروانے والا 3 رکنی گینگ گرفتار

والد کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ ملزم نے میری بیٹی کو دھمکایا کہ اگر وہ اس کے ساتھ نہ گئی تو وہ اس کے باپ یعنی مجھے مار ڈالے گا، اگر بندر اس پر حملہ آور نہ ہوتے تو میری بیٹی زندہ نہ رہتی۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Monkeys

little girl

saves life

rape accused