Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مندر سے رقم چرانے کے 27 سال بعد انتظامیہ کو چور کا معافی نامہ وصول

چور کا خط پڑھ کر انتظامیہ بھی حیرت میں مبتلا رہ گئی، رپورٹ
شائع 24 ستمبر 2024 02:08pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

جنوبی کوریا میں ایک چور کو اپنی 27 سال پرانی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے اہم قدم اٹھا لیا۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک مندر کی انتظامیہ اس وقت حیرانی میں مبتلا رہ گئی جب انہیں ایک چور کا خط ملا جس نے 27 برس قبل مندر کے ڈونیشن باکس سے رقم چرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مندر انتظامیہ کو وصول ہونے والے لفافے کے اندر 2 ملین کورین کرنسی (پاکستانی 4 لاکھ) کی رقم اور ساتھ میں پیغام بھی درج تھا۔

چوری کے دوران پکوڑے بنا کر کھانے والے انوکھے چور، فریج میں رکھی پانی کی بوتلیں بھی خالی کرگئے

چور نے خط میں 27 سال قبل مالی بحران کے باعث مندر سے 30 ہزار کورین رقم (پاکستانی 6 ہزار روپے) چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

چور نے خط میں مزید لکھا کہ اس نے کچھ دنوں بعد مندر سے دوبارہ چوری کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود ایک راہب نے اسے پکڑ لیا۔

چور نے دعویٰ کیا کہ اس راہب نے مجھے پکڑا اور پھر میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر اپنا سر ہلایا جس کے بعد سے میری زندگی ہی بدل گئی۔ اس نے بتایا کہ تب سے میں نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی اور باعزت طریقے سے زندگی گزاری۔

temple

money

Theft

man

apology letter

Donation Box