Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون سے 3 لاکھ یورو ایٹھنے پر جعلی ’بریڈ پٹ‘ کی شامت آگئی

بریڈ پٹ کا نام استعمال کر کے ملزمان نے خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا
شائع 24 ستمبر 2024 01:13pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسپین میں خود کو ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ ظاہر کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپین میں پولیس نے پانچ ایسے افراد کو گرفتار کیا جنہوں نے خود کو ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ ظاہر کرکے آن لائن اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے دو خواتین سے تین لاکھ 25 ہزار یوروز (10 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) اینٹھ لیے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے خواتین سے آسکر ایوارڈ یافتہ ایکٹر کے فین پیج پر رابطہ کیا اور انہیں باور کرایا کہ ان کا خواتین کے ساتھ ایک جذباتی تعلق ہے۔

خود کو بریڈ پٹ ظاہر والے ملزمان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں حالانکہ ایسے کوئی منصوبے تھے ہی نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان اسپین کے جنوبی خطے اندلس کی رہائشی ایک خاتون سے دھوکہ دہی کرکے 1 لاکھ 75 ہزار یوروز لے اڑے جبکہ شمالی خطے بسکیو سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ یورو کا فراڈ کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خواتین کو پھنسانے کے لیے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا مطالعہ کرکے ان کے نفسیاتی پروفائل تیار کیا تھا۔

ملزمان نے خواتین کے ساتھ پیغام رسانی کیلئے مسیجنگ پلیٹ فارم بھی استعمال کیے یہاں تک کہ ان کو یقین ہوگیا کہ ہو بریڈ پٹ کے ساتھ ہی مسیجز کا تبادلہ کر رہی ہیں جس کے بعد واٹس ایپ پر ان کا رابطہ ہوا جس میں ملزمان خواتین کو رومانوی تعلق اور سنہرے خواب بھی دکھائے۔

پولیس نے اندلس سے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن میں گینگ کے مشتبہ لیڈر بھی شامل ہے۔

پولیس نے فراڈ کرکے حاصل کی گئی رقم سے 85 ہزار یوروز بھی برآمد کر لیا۔

Spain

Arrested

TWO WOMEN

fake brad pitt

Scams