Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکاروں کے بھاری بھرکم معاوضے کی ڈیمانڈ پرکرن جوہرسرپکڑکربیٹھ گئے

اب نئے اداکار بھی بھاری معاوضہ مانگ رہےہیں
شائع 24 ستمبر 2024 11:55am

بالی وووڈ کے فلم میکر کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مرد اداکاروں کو فلم میں کام کرنے پر بھاری بھرکم معاوضہ دینے سے انکار کردیاہے۔

بھارتی چینل کے ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کو کئی ہٹ فلمیں دینے والے فلم ساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ میری دیگر فلم میکرز سے بھی درخواست ہے کہ وہ مرد اداکاروں کے معاوضوں میں کمی کردیں۔

آج کے نوجوان کیوں محبت میں جلدی تھک جاتے ہیں؟ آشا بھو سلے پریشان

کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں گنے چنے 6 ہیروز ہیں اور انہی کو فلموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ان کی جگہ نئے اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے۔

کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ ان کی کم بجٹ کی نئی فلم میں’کل’ میں کام کرنے سے بڑے اداکاروں ںے صاف انکارکردیا تھا۔ کیونکہ وہ جتنا معاوضہ مانگ رہے تھے وہ پوری فلم کے بجٹ کےبرابر تھا۔ جس کے بعد میں نے اپنی فلم کی کاسٹ میں نئے اداکاروں کو سائن کیا۔

فلم ’کل‘ کا بجٹ 40کروڑ بھارتی روپے تھااور مشہوراداکار فلم میں کام کرنے کا لگ بھگ اتنا ہی معاوضہ مانگ رہے تھے۔

کرن جوہر نے اداکاروں سےکہا کہ کیا آپ مجھے گارنٹی دیں گے کہ فلم کل120کروڑ کا بزنس کرلے گی۔

کرن جوہر نے شکوہ کیا کہ اب نئے اداکار بھی بھاری معاوضہ مانگ رہےہیں ،حالانکہ انہیں کام کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی وہ رسک لینے پر آمادہ ہوتے ہیں۔

فلم میکر زویا اختر نے بھی کم وبیش اسی طرح کے خیالات شیئر کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مرد اداکار ہو یا فلم کا ہیرو بجٹ کا ستر فی صد حصہ لے لیتے ہیں۔ اس صورت حال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ کرن جوہر اور دوسرے فلم کےمیکرز کواداکاروں کے معاوضے کو کم کرکے ٹیکنیکل اسٹاف کو دینا چاہیے۔

Celebrities

lifestyle