Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیےمائیں ڈرامہ بازی نہ کریں

انہوں نے'بے بی باجی' کی تشہیر کے دوران گھریلو سیاست پر بھی بات چیت کی
شائع 24 ستمبر 2024 11:26am

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئرآرٹسٹ اسما عباس کا کہنا ہے کہ مائیں توجہ حاصل کرنے کے لیے بھی ڈرامے کرتی ہیں۔

اسماء عباس نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہون نے ڈرامہ ’بے بی باجی ’ کی تشہیر کی اور گھریلو سیاست پربھی روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثرمائیں توجہ حاصل کرنے کے لیے گھرمیں بھی ڈرامے کرتی ہیں اور جب میں ان کو ایسا کرتے دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کی ایسا تومیں ڈراموں میں کرتی ہوں کیا حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہے؟

شادی پر ندا یاسر کی شاہ خرچیاں؟ تفصیلات شیئرکردیں

ڈرامہ آرٹسٹ نے کہا کہ ایسی ماوں کو دیکھنے کے بعد میں اپنی بہووں سے کہتی ہوں کہ آپ کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ میں گھر پر نہیں ہوتی ہوں۔ کیونکہ مجھے بھی گھر میں صفائی ستھرائی اور نظم وضبط کی عادت ہے۔ لیکن میں اپنی بہووں کو کچھ نہیں کہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس سال کے آخر میں وہ اپنے دوسرے بیٹے احمد عباس کے فرض سے بھی سبکدوش ہونے جارہی ہیں۔

اسما عباس نے ازراہ مذاق کہا کہ جو کچھ بڑی بہو سے سیکھا ہے اسے چھوٹی بہو پر آزماوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اکثر اپنی چھوٹی بہو کو یاد دلاتی رہتی ہوں کہ میں نہیں رہوں گی اور سسرال میں جو کچھ دیکھنا ہے وہ تم کو ہی دیکھنا ہے۔

انہوں نے ایسی بیٹوں کی ماوں کو پیغام دیا ہے جو اپنے بچوں کے جذبات سے کھیلتی ہیں اور اور توجہ حاصل کرنے کے لیے بہوووں کو نیچا دکھاتی ہیں اور ڈرامے کرتی ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو پریشان نہ کریں، کیونکہ بچے ماوں کے آنسو دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle