Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی پہچان کی تلاش: کورین گلوکار کی سرجری کا حیرت انگیز سفر

گلوکار کو مختلف پروگرامز میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے سرجری سے متعلق کھل کر بتایا
شائع 24 ستمبر 2024 10:59am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

خوبصورت نظر آنے کے لیے کورین گلوکار نے کاسمیٹک سرجری کروالی جس کے بعد انہیں پہچاننا ہی مشکل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ نوجوان ٹروٹ سنگر (گلوکار) پارک سیو جنہوں نے اپنے چہرے کی حیرت انگیز سرجری کروا کر اپنے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا۔

پارک سیو جن نے جنوبی کوریا میں گلوکاری کا آغاز 2013 میں کیا تھا، تاہم گزشتہ چند عرصے اپنی سرجری کے باعث وہ زیر بحث تھے۔

کورین گلوکار اپنی کاسمیٹک سرجری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اس میں 75 ہزار ڈالر خرچ کیے۔

میا خلیفہ کی دولت: پلاسٹک سرجری سے لے کر کاروباری امپائر تک

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پارک سیو جن کو کورین میڈیا کے مختلف شوز میں مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی سرجری کے حیرت انگیز سفر سے متعلق کھل کر انکشاف کیا۔

پارک سیو جن نے ایک موقع پر بتایا کہ میرے کانوں اور آنکھوں کے ڈھیلے کے علاوہ مکمل سرجری کی گئی۔

واضح رہے جنوبی کوریا میں پلاسٹک سرجری بہت مقبول ہے، جہاں ہزاروں لوگ چین اور دوسرے ایشیائی ممالک سے جدید ترین کاسمیٹک سرجری کروانے کی غرض سے وہاں جاتے ہیں۔

COSMETIC SURGERY

korean singer

worth 75000 dollars