کیا آپ کے بچے کو سوتے ہوئے جھٹکے لگتے ہیں؟
کیا آپ کا بچہ سوتے میں جھٹکے کھاتا ہے، جو آپ کو اکثر خوفزدہ اورپریشان کردیتاہے۔
حقیقت یہ ہے کہ بہت سے والدین اپنے بچوں کو نیند کے دوران جھٹکے لگتے دیکھ کر اسے مرگی کے دورے سمجھ بیٹھتے ہیں۔ جو انہیں پریشانی میں مبتلاکر دیتے ہیں۔ اگر آپ بھی اسے ہی واللدین میں شمار ہوتے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
نوزائیدہ بچوں کی بند ناک کھولنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے
ماہر اطفال کہتے ہیں کہ، چھوٹے بچے دن بھر کھیلتے رہتے ہیں،اس کیفیت میں وہ باہر کی دنیا کو دیکھ کر جو کچھ سیکھتے ہیں، اسے نیند میں بھی محسوس کرتے ہیں اور یہی ان کے نیند میں جھٹکے لینے کی وجہ ہے۔ اسکے علاوہ اگر بچہ نیند کی کمی کاشکار ہے، تب بھی اسے نیند کے دوران جھٹکےمحسوس ہوتے ہیں۔
بچوں کا اعصابی اور دماغی نظام سوتے ہوئے بھی کام کرتے ہیں۔ جب زیادہ تر بچے سورہے ہوتے ہیں، ان کے ہاتھوں اور ٹانگوں میں حرکت نظر آتی ہے تو یہ دراصل نیند کے مرحلے میں منتقلی کے باعث ہوتا ہے۔ چھوٹے بچوں کا اعصابی نظام نسبتا کمزور ہوتا ہےاور وہ ایک سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔
والدین کو چاہیے کہ وہ بچے کے سونے کا ماحول محفوظ بنائیں ہوسکتا ہے بچہ جاگتے ہوئے بھی اپنے بازووں اور ٹانگوں کو حرکت دے۔ والدین اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں اور بچے میں جیسے ہی ایسی کوئی حرکت دیکھیں تو بہتر ہے کہ اس کی ویڈیو بنا کراپنے بچے کے ڈاکٹر کو دکھائیں۔
Comments are closed on this story.