Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جاپان میں مرغی کے سفید زردی والے انڈے کی دلچسپ وجہ

لوگ حیرانی کا اظہار کرتے یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ حقیقت ہے یا کسی ٹیکنالوجی کا کمال ہے؟
شائع 24 ستمبر 2024 10:23am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

عام طور پر انڈے کی زردی ہلکے پیلے، گہرے پیلے اور نارنجی رنگوں کی ہوتی ہے لیکن جاپان میں مرغی کے انڈے سے نکلنے والی ’سفید زردی‘ نے سوشل میڈیا صارفین کو تجسس میں ڈال دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفید زردی کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے کی تصاویر جاپانی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے جس پر لوگ حیرانی کا اظہار کرتے یہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ حقیقت ہے یا کسی ٹیکنالوجی کا کمال ہے؟

رپورٹ کے مطابق ایک جاپانی میگزین کے ایڈیٹر تسوڈا جنکو کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک کٹے ہوئے ابلے انڈے کی تصویر پوسٹ کی گئی۔ انڈے میں حیرت انگیز طور پر سفید زردی موجود تھی، جس نے بڑے پیمانے پر صارفین کو کو حیرانی میں مبتلا کیا۔

تسوڈا جنکو بھی انڈے کی سفید زردی دیکھ کر حیران ہوا جس کے بعد اس نے یہ تصویر صارفین کے ساتھ شئیر کی۔

جاپانی صارف سفید زردی کی وائرل پوسٹ پر اسکی وجہ تو بیان نہیں کر سکا تاہم ایک دوسرے صارف نے تسوڈا جنکو کی پوسٹ پر انڈے کی سفید زردی سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈے کو ’شیروٹاما‘ کہا جاتا ہے اور یہ جاپان کے اوکیناوا جزیرے پر واقع ایک مخصوص فارم ناکامورا ہارٹیکلچرل سے آتے ہیں۔

سفید زردی کے پیچھے کے پیچھے چھپے راز سے متعلق صارف نے مزید بتایا کہ مرغیاں ایک خاص خوراک کھاتی ہیں جس میں چاول شامل ہوتے ہیں۔ جس کے بعد اسے پکانے پر انڈے کی زردی سفید ہو جاتی ہے۔

Japan

Egg Yolk

social media post

USERS CLAIMS

white egg yolk