Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج کے نوجوان کیوں محبت میں جلدی تھک جاتے ہیں؟ آشا بھو سلے پریشان

پہلے مصیبتوں کو برداشت کرنے اوران سے نمٹنے کی طاقت بھی تھی
شائع 24 ستمبر 2024 09:50am

بالی ووڈ کی مشہورگلوکارہ آشا بھوسلے نے نوجوانوں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روحانی پیشوا کے ساتھ بات چیت کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان دنوں اتنے سارے نوجوان جوڑے محبت سے محروم کیوں ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے سے اتنی آسانی سے بورکیوں ہوجاتے ہیں؟

نصرت فتح علی خان کا ’گمشدہ البم‘ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا

تواپنی مثال دیتے ہوئے 91 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ، جب ان کے شوہر آرڈی برمن کے ساتھ ان کے اختلافات ہوتے تھے توان سے ناراض ہونے کے بعد وہ زیادہ سے زیادہ کچھ دنوں کے لیے اپنی والدہ کے گھرچلی جاتی تھیں۔ لیکن طلاق کا خیال ان کے ذہن میں کبھی نہیں آیا۔

’’میں نے اپنے شوہر کو کبھی طلاق نہیں دی،‘‘ وہ کہتی ہیں۔

مگر آج کل، میں نے سنا ہے کہ جوڑے ہر مہینے طلاق کے کاغذات بھیجتے ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، پہلے آپ کو خدا پر بھی بھروسہ تھا اورمصیبتوں کو برداشت کرنے اوران سے نمٹنے کی طاقت بھی تھی۔ جبکہ آج لوگوں کے اندررواداری اور برداشت میں نمایاں طور پر کمی ہو گئی ہے۔

آشا کا کہنا تھاکہ، میں نے فلم انڈسٹری میں طویل عرصہ گزارا ہے اور بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے، لیکن اس سے پہلے، وہ کبھی بھی اس طرح کے سخت قدم نہیں اٹھاتے تھے، جیسے موجودہ نسل کرتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کے درمیان محبت بہت جلد ختم ہو جاتی ہے، اوروہ ایک دوسرے سے جلدی بور بھی ہو جاتے ہیں۔ شاید یہ طلاق میں اضافے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ آشا بھوسلے نے 1960 میں اپنے پہلے شوہراور لتا منگیشکر کے سکریٹری گنپتراوبھوسلے کو طلاق دے دی تھی۔ انہوں نے 16 سال کی عمر میں اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف ان سے شادی کر لی تھی۔ بعد میں 1980 میں انہوں نے موسیقار اور گلوکارآرڈی برمن سے شادی کی اور 1994 میں ان کی موت تک ان کے ساتھ رہیں۔

آشا بھوسلے اپنے کیریئر میں 12,000 سے زیادہ گیت ، غزلیں اور نغمے گاچکی ہیں۔ انکے سپرہٹ گانوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle