Aaj News

منگل, ستمبر 24, 2024  
19 Rabi ul Awal 1446  

20 برس سے نازک عضو کا علاج کرنے والا جعلی ڈاکٹر کیسے پکڑا گیا

پولیس نے خفیہ اسٹنگ آپریشن سے جعلی ڈاکٹر کو پکڑا، رپورٹ
شائع 24 ستمبر 2024 09:31am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

20 برس سے مریضوں کے نازک عضو کا علاج کرنے والا جعلی ڈاکٹر اسٹنگ آپریشن کے دوران پولیس کے ہاتھوں لگ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک 36 سالہ شخص کو مریضوں کے نازک حصے کی غیر قانونی سرجری کرنے کے الزام میں گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وسطی تھائی لینڈ کے شہر سموت ساکھون سے تعلق رکھنے والے کٹیکورن سونگری نامی شخص نے کبھی میڈیکل ٹریننگ حاصل نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کے پاس کوئی لائسنس موجود تھا جس کے سبب وہ مریضوں کا علاج کرتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کٹیکورن نے سوشل میڈیا پر اشتہار شائع کیا جس کے بعد اس نے ماہانہ دو سے تین مریضوں کے آپریشن بھی کیے۔ ایک مریض نے کٹیکورن سونگری کی جانب سے کیے گئے سلیکون امپلانٹ سے شدید انفیکشن پھیلنے کے بعد اس نے پولیس حکام کو اطلاع دی۔

جب پولیس کو جعلی ڈاکٹر کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تو انہوں نے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ اسٹنگ آپریشن میں غیر لائسنس یافتہ ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا۔

انہوں نے ایک خفیہ ایجنٹ تیار کیا جسے سرجری کروانے کا بہانہ بنا کر بھیجا گیا، جب ایجنٹ کو ڈاکٹر نے گھر بلایا تو پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور جعلی ڈاکٹر کو اسی وقت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے کےبعد کٹیکورن سونگری نے اعتراف کیا کہ اس نے صرف نویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور نوعمری میں ہی سرجری کرنا سیکھ لی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جعلی ڈاکٹر نے 20 سال تک غیر قانونی سرجری کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا اس نے ہر ایک سے 150 ڈالر سے 600 ڈالر تک وصول کیے۔

Arrested

thailand

FAKE DOCTOR

perform delicate