Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مولاجٹ‘ کی انڈیا میں ریلیز کے لیےبھارتی اداکار حمایت میں بول اٹھے

ہندو انتہا پسندوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے
شائع 24 ستمبر 2024 09:10am

پاکستان کی بلاک بسٹرفلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی مہارا شٹر میں ریلیز کے خلاف ہندو انتہا پسند راج ٹھاکرے نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے خلاف بھارتی اداکار بھی بول اٹھےہیں۔

فواد خان کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے؟

دہلی کے تھیٹر اور فلم کے ادا کارعمران زاہد نے ان دھمکیوں پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

عمران زاہد پاکستان اور بھارت کے مابین ثقافتی تعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں بھی سرگرداں ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم کے ہندوستانی ڈسٹریبیوٹرز(زی اسٹوڈیوز) نے واضح کردیا ہے کہ یہ فلم صرف پنجاب میں ریلیز ہورہی ہے تو پھر دھمکیاں دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

عمران زاہد نے اعتراف کیا کہ اس طرح کی دھمکیاں اور حکمت عملی ہمیں امن سے دور لے جارہی ہیں، جبکہ آرٹ اور ثقافت کو ہمیشہ سیاست سے الگ اور اوپرہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولاجٹ جیسی شاندار فلم سے محروم رہ کر دنیا کو ہم کیا پیغام دے رہے ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle