Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

600 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی ہندی فلم؟

فلم پہلے ہی شاہ رخ خان کی 'جوان' کے ہندی وژن کو پیچھے چھوڑ چکی ہے
شائع 24 ستمبر 2024 08:49am

بالی ووڈ کی ہاررکامیڈی فلم ’استری2‘600 کروڑروپے کا بزنس کرنے کے بعد ہندوستانی باکس آفس کی تاریخ میں پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔

امر کوشک کی ڈائریکیشن میں بننے والی فلم پہلے ہی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ہندی وژن کو پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

اریج چوہدری کے کس اداکار سے تعلقات کا انکشاف؟

فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’یہ 600 کروڑ پار کر چکی ہے… ’استری 2‘ نےپہلی ہندی فلم کے طور پرتاریخ رقم کر دی ہے، جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا۔‘

انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ، میٹرو سے لے کر نان میٹروز، ملٹی پلیکس سے سگنل اسکرینز، عام مراکزسے لے کر عوامی بازاروں تک ہر جگہ’استری2’ جیت رہی ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle