Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو خود چلا لے، مخصوص نشستوں کے تفصیلی فیصلے پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا ہے, ذرائع الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 11:55pm

الیکشن کمیشن کے ذرائع مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے نے الیکشن ایکٹ کو غیرفعال بنا دیا ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔

’ججز کمیٹی میں غیرجمہوری رویہ اور ون مین شو ہے‘، جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب کس قانون کے تحت کام کرے؟ سپریم کورٹ اب الیکشن کمیشن کو خود چلا لے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو اپنی برانچ بنالے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر ناکارہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں 2 ججز کی سپریم کورٹ پر شدید تنقید، اختلافی فیصلہ غیر آئینی قرار

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن فروری 2024 میں اپنا یہ کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

reserved seats

Election Commission of Pakistan (ECP)

Detailed Verdict