Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسطی اسرائیل : فوج کے ٹریننگ سینٹر میں چاقو سے حملہ

ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا چند افراد زخمی ہوئے، فوج نے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
شائع 23 ستمبر 2024 09:28pm

وسطی اسرائیل میں واقع ایک فوجی تربیت مرکز میں چاقو سے حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح رونما ہوا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جانے والی ایک تصویر کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ بیت گُوری نامی فوجی تربیتی مرکز میں ایک شخص نے داخل ہوکر چاقو سے کئی افراد کو زخمی کیا۔

اسرائیل فوج نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ یہ انتہائی حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ وسطی اسرائیل میں مجموعی طور پر سیکیورٹی کی صورتِ حال بہت اچھی ہے۔ ایک فوجی تربیتی مرکز میں چاقو سے حملے کا واقعہ حیرت انگیز ہے۔

جنوبی لبنان پر حملوں اور حزب اللہ کی طرف سے دور مار راکٹ داغے جانے کے باعث صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے۔ وسطی اسرائیل میں بھی لوگوں کی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

STABBING INCIDENT

CENTRAL ISRAEL

BEIT GUVRI

MILITARY TRAINING CENTRE