Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
19 Rabi ul Awal 1446  

سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا

فیصلہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں پر ہوئے حملے کے تناظر میں کیا گیا
شائع 23 ستمبر 2024 06:21pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔

حکام کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ روز غیر ملکی سفارت کاروں پر ہوئے حملے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے ایک جوڑے کو لنڈاکے چیک پوسٹ پر روکا گیا، دونوں میاں بیوی سوات میں سیر و تفریح کیلئے آرہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

قافلے سے سکیورٹی اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی اس دھماکہ خیز مواد کی زد میں آئی اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوئے، جبکہ تمام سفارت کار محفوظ رہے۔

Swat