کباڑ کی دکان میں پراسرار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
کوٹ ادو کے نواحی علاقے قصبہ گرمانی میں کباڑ کی دکان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والا کباڑیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دھماکے کی اطلاع پر بم اسکواڈ عملہ، فرانزک ٹیم اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
اس پراسرار دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی شناخت 31 سالہ محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔
محمد وسیم تیلی معمول کے مطابق کچرے کی چھانٹی کررہا تھا کہ اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
دھماکے سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، دھماکے کا سنتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔
یہ پراسراردھماکہ کس چیزاور کس نوعیت کا تھا اس حوالے سے بم اسکواڈ کا عملہ اور فرانزک ٹیمیں نوعیت کا تعین کریں گی۔
Comments are closed on this story.