Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا رائے کی نئی ویڈیو سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن کو اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے
شائع 23 ستمبر 2024 04:06pm

سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

گزشتہ چند ماہ سے بچن فیملی سے تعلق رکھنے والے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افوہیں تیزی سے زور پکڑ رہی ہیں۔ گو اسٹار جوڑی اور بچن خاندان کی طرف سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اب ایشوریا رائے کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس نے ان کی اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبروں کی نفی کر دی ہے۔

وہاب ریاض نے شعیب اختر اور کترینہ کے رشتے کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیشن ویک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایشوریا رائے بچن کو اپنی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریب میں ایشوریا رائےکی شادی کی انگوٹھی سب کی مرکز نگاہ بنی رہی، جو انہوں نے اپنے ہاتھ کی انگلی میں پہن رکھی تھی۔

اس مختصرسی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو یقین ہو گیا کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک کے درمیان طلاق نہیں ہوئی ہے اور دونوں کے درمیان ابھی تک رشتہ قائم ہے۔

ایشوریا رائے نے اپنے ہاتھ کی انگلی میں جو وی شیپ انگوٹھی پہنی ہوئی ہے، اس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ بھارتی کلچر میں اس انگوٹھی کی شادی شدہ عورت کی زندگی میں بڑی اہمیت ہوتی ہے اورشادی کے دن یہ دلہن کو اس کے میکے کی کوئی رشتے دار خاتون شادی کےتحفے کے طور پر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle

Abhishek Bachchan

aishwariya rai