Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اریج چوہدری کے کس اداکار سے تعلقات کا انکشاف؟

وہ بلاک بسٹر ہٹ ڈرامہ'کبھی میں کبھی تم' میں نتاشا کا کردارادا کررہی ہیں
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 04:08pm

اریج چودھری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نسبتا نیا ٹیلنٹ ہے۔ جو آج کل اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ہٹ ڈرامہ’کبھی میں کبھی تم’ میں نتاشا کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

ڈرامے میں یہ وہ عورت ہے، جس سے عدیل محبت کر نے لگا ہےاورنتاشااپنی دوست کے شوہر کو حاصل کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

وہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پر نظر آئیں اور انہوں نے اپنی زندگی، کام، دلچسپیوں اور انڈسٹری کے ایک اور سپر اسٹار یعنی حمزہ علی عباسی سےاپنے تعلق کے بارے میں حقائق شیئر کیے۔

عائشہ عمر اور شائستہ لودھی مردوں کی حمایت میں سامنے آگئیں، خواتین کو مشورہ

اریج کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ملتان سے ہے اور ان کا خاندان حمزہ علی عباسی کی والدہ کا رشتہ دار ہے۔ وہ حمزہ سے کئی خاندانی تقریبات میں مل چکی ہے اوروہ حمزہ عباسی کو اور اس کے خاندان کو اچھی طرح جانتی ہے۔

اریج کیا مزید کہنا تھا کہ جب بھی وہ حمزہ علی عباسی سے ملتی ہیں تو ہمیشہ مثبت بات چیت کرتی ہیں۔ اریج کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی ان سے اپنے کیریئر میں مدد کرنے کے لئے نہیں کہا۔

اریج چوہدری پاکستان کی جانب سے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لے چکی ہیں اور اب وہ اداکاری میں کل وقتی کیریئر بنانے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle