Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

روس میں آبادی گرنے پر حکومت نے شرمناک اسکیم متعارف کرا دی

خواتین کام اور بچوں کو ایک ساتھ سنبھال سکتی ہیں کیونکہ ان میں ایک خاص صلاحیت ہوتی ہے، روسی صدر
شائع 23 ستمبر 2024 03:27pm
تصویر بشکریہ فاکس نیوز
تصویر بشکریہ فاکس نیوز

روس کی جانب سے آبادی بڑھانے کیلیے شرمناک اسکیم متعارف کرادی گئی جس پر تہلکہ مچ گیا۔

فاکس نیوز کے مطابق روس کی گھٹتی آبادی کے باعث صدر پوٹن اس رجحان کو پلٹنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماسکو میں واقع کریملن کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے مذکورہ (سیکس ایٹ ورک) اسکیم کا خیال تجویز کیا گیا۔

روسی صدر کے خفیہ بچے کہاں ہیں؟ پیوٹن کی فیملی کے حوالے سے ہوشرُبا انکشافات

گزشتہ ہفتے کریملن کے اعلیٰ ڈاکٹر کا روسی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کم ہوتی آبادی کا مقابلہ کرنے کیلیے اس اسکیم پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی۔

فاکس نیوز کے مطابق صدر پوتن کی جانب سے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کی کوششوں کے باوجود روس کی شرح پیدائش 25 سالوں میں سب سے کم سطح پر دیکھی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملکی آبادی کو بڑھانے کے لیے نقد مراعات، ٹیکس میں چھوٹ، اور اسقاط حمل کی حوصلہ شکنی کی گئی جس پر کام نہیں ہوا۔

حالیہ نتائج کے مطابق روس میں 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں شرح پیدائش ایک چوتھائی صدی کے دوران کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ ہفتے یوریشین ویمنز فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے ورک پلیس پر خواتین کے کردار کی حوصلہ افزائی کی، لیکن انہوں نے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے اپنی اسکیم کو بھی دہرایا۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ خواتین کام اور بچوں کو ایک ساتھ سنبھال سکتی ہیں کیونکہ ان میں ایک خاص صلاحیت ہوتی ہے جسے مرد نہیں سمجھ سکتے۔

اس حوالے سے جب ایک خاتون رپورٹر نے روسی وزیر صحت ڈاکٹر یوگینی شیسٹوپالوف سے پوچھا کہ خواتین کام اور خاندان میں توازن کیسے رکھ سکتی ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ کام میں مصروف ہوجانا خاندانی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے کی اچھی وجہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بہانہ ہے۔

russia

population

Crisis

scheme