Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریتی جھنگیانی نے کار حادثے کے بعد تازہ ترین معلومات شیئرکر دیں

دباس 21 ستمبر کی صبح ممبئی میں کارحادثے کا شکار ہو گئے تھے
شائع 23 ستمبر 2024 03:07pm

اداکارہ پریتی جھنگیانی نے کار حادثے کے بعد شوہر اور پروین دباس کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کیں۔

اداکار و ہدایت کار پروین دباس کی اہلیہ پریتی جھنگیانی نے اپنے شوہر کے کار حادثے کے بعد اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پہلی بار بات کی ہے۔

دباس 21 ستمبر کی صبح ممبئی میں کارحادثے کا شکار ہو گئے۔ ان کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئےپریتی جھنگیانی نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) سے باہر آجائیں گے اور ایک ہفتے میں انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

فلم ’مائی نیم از خان‘ کے اداکارسنگین حادثے کا شکار

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پریتی جھنگیانی نے کہا کہ، یہ ایک صدمہ ہے، اور ہم اب بھی جذباتی طور پر اس سے دور نکلنےکی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ عام طور پر بہت فعال رہتے ہیں اور ہروقت کام کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں ، لہذا انہیں بستر پر دیکھنا فیملی کے لئے مشکل ہورہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا،دباس زیادہ بات نہیں کر سکتے ہیں۔ شکر ہے کہ ان کی رپورٹس صاف آئی ہیں۔ وہ مزید ایک ہفتے تک ہسپتال میں رہیں گے اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی آئی سی یو چھوڑ دیں گے۔ ہم تین دن میں ایک اور سی ٹی اسکین کریں گے۔

جھنگیانی کے مطابق دباس کو سر میں چوٹ لگی تھی اور انہیں چکر آنا، دوہری بینائی، غنودگی اور متلی جیسی علامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے اس حادثے کو ’بد قسمتی‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ ہیڈ لائٹ کی فلیش کی وجہ سے ہوا۔ ’’وہ ساری رات کام کرنے کے بعد صبح سویرے گاڑی چلا رہا تھا۔ ہیڈلائٹس کی ایک فلیش کی وجہ سے وہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے، ایک اسپتال کے قریب تھا، اور دو لڑکے اسے فوراوہاں لے گئے۔

جھنگیانی نے یہ بھی واضح کیا کہ دباس شراب پی کر گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔ ٹاکسیکولوجی ٹیسٹ سے اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ شراب پینے اور گاڑی چلانے یا کسی بھی قانون کو توڑنے کے سخت خلاف ہیں۔

پروین دباس کھوسلا کا گھوسلا، مائی نیم از خان، مون سون ویڈنگ، راگنی ایم ایم ایس 2 جیسی فلموں میں اپنے کام کے لئے جانے جاتے ہیں۔ انہیں آخری بار شرما جی کی بیٹی میں دیکھا گیا تھا ، جو پرائم ویڈیو پر اسٹریم ہوا تھا۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle