Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا

فلم بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پرمبنی ہے
شائع 23 ستمبر 2024 02:28pm

بالی ووڈ فلم ’لاپتہ لیڈیز ’کوایک بڑا اعزاز مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر ایوارڈ 2025 میں انٹرنیشنل فلم کیٹیگریز کے لیے نامزد کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عامرخان کی پروڈکشن اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو12 ہندی فلموں، 6 تامل اور 4 ملیا لم فلموں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔

عالیہ بھٹ بھی ’جسم اور رنگت‘ پر تنقید سے نہیں بچ سکیں

اس سے قبل کرن راو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر ان کی فلم کو آسکر ایوارڈ کے لیےمنتخب کرلیا گیا توان کا دیرینہ خواب پورا ہو جائے گا۔

فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ بپلاب گوسوامی کی ایک ایوارڈ یافتہ کہانی پرمبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں پرتیبھا رانتا، سپارش شریواستو، اور نیتانشی گوئل شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے،جس کی دلہن ٹرین کے سفر کےدوران بچھڑ جاتی ہے اوروہ گھونگھٹ میں پہچان نہ پانے کی وجہ سے کسی دوسری دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے جاتا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘رواں سال یکم مارچ کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو عامر خان، کرن راؤ اورجیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیاتھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle