Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

بالی وڈ کے امیر ترین اداکار شاہ رخ خان نے کتنی تعلیم حاصل کی؟

اُنہوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیےتعلیم ادھوری چھوڑ دی
شائع 23 ستمبر 2024 01:57pm

بالی ووڈ میں شہرت اور دولت میں سب کو پیچھے چھوڑنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان تعلیمی میدان میں کتنے آگے ہیں۔ تفصیلات آگئیں۔

شوبز کے متعلق عام تصور ہے کہ یہاں کام کرنے والے زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہوتےہیں ، کیونکہ اس فیلڈ میں ڈگری سے زیادہ ٹیلنٹ، لگن اور خود اعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن بالی ووڈ میں ایک ایسا فنکاربھی ہے، جس کے پاس ٹیلنٹ،شوق ، ہمت کے ساتھ ساتھ ایک سے زائد ڈگریاں بھی ہیں۔

وہ کوئی اور نہیں بلکہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور بال ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان ہیں۔

فواد خان کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی، جہاں انہوں نے 12ویں جماعت میں 80.5 فیصد نمبر حاصل کیے، اس کے بعد شاہ رخ خان نے ہنس راج کالج دہلی یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر میگا اسٹار نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا۔ لیکن چونکہ اُنہیں اداکاری کا جنون تھا تو اُنہوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے ماسٹرز کی ڈگری ادھوری چھوڑ دی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں عالمی شہرت حاصل کرنے کے بعد2009 میں شاہ رخ خان نے’یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر’ سے’آرٹس اور کلچر’ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

سال 2015 میں کنگ خان کو ’یونیورسٹی آف ایڈنبرگ‘ سے ’ہونورس کوسا‘ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی جبکہ سال 2019 میں ’یونیورسٹی آف لا‘ نے شاہ رخ خان کو ’فلانتھروپی‘میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle