Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا

عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے
شائع 23 ستمبر 2024 01:55pm

لیفٹیننٹ جنرل محمدعاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلی جنس کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔ وہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی جگہ لیں گے جو ریٹائر ہونے والے ہیں۔

عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ایڈجوٹنٹ جنرل کےفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔ وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں

اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹراین ڈی یو اور انسٹرکٹرکمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ الیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

ISPR

DG ISPR