Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

شادی پر ندا یاسر کی شاہ خرچیاں؟ تفصیلات شیئرکردیں

میری شادی پر صرف تین ایونٹ تھے
شائع 23 ستمبر 2024 01:12pm

پاکستان کی سابق اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنی شادی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات شیئر کر دیں۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

مارننگ شو کی میزبان کا کہنا تھا کہ انہیں مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔ اب لوگوں کا مزاج بدل گیا ہے۔ پہلے مارننگ شو میں شائقین شادی بیاہ پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، لیکن اب ٹرینڈ بدل چکا ہے۔

عائزہ خان نے کس بالی ووڈ اداکارہ سے متاثر ہوکر شوبز میں قدم رکھا؟

جب ان سے ان کی اپنی شادی کے متعلق سول پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ میری شادی پر صرف تین ایونٹ تھے۔

ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ، میری شادی انتہائی پر تعیش انداز میں ہوئی تھی۔میلاد اور مہندی ایک ہی دن منقد کی گئی تھی۔

اور مہندی اور بارات کی تقریبات بھی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری شادی کو 22 سال بیت چکے ہیں۔ اور 22 سال پہلے میری شادی کی ان تین تقریبات میں 10 لاکھ روپے خچ کیے گئے تھے۔ جب کہ ولیمے کا اہتمام یاسر نواز کے گھر والوں نے کیا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle