Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

فواد خان کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونگے؟

فواد خان کی بالی وڈ واپسی کی خبریں طویل عرصے سے زیر گردش ہیں
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 01:55pm

پاکستان کے سپر اسٹار اداکار فواد خان کی بالی وڈ واپسی کی خبریں طویل عرصے سے زیر گردش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مداح اپنے پسندیدہ ہیرو کی واپسی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ تاہم دونوں جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

’مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیز پر انتہاپسند سیخ پا، بڑی دھمکی دے دی

مگر اب بھارتی میڈیا میں خبرپھیل رہی ہیں کہ وانی کپور کی بجائے اداکارہ ریدھی ڈوگرا اور فواد خان ایک ساتھ رومانٹک کامیڈی فلم کےنئے پروجیکٹ میں کام کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام تک نیویارک اور لندن میں شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فواد خان نے 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا اور ان کی بہترین پرفارمنس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle