Aaj News

پیر, ستمبر 23, 2024  
18 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قاتل کیس میں بڑی پیش رفت

ملزم نے ٹریفک اہلکار کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، ہاتھا پائی کے دوران ملزم حسین نے فائرنگ کردی تھی، پولیس
شائع 23 ستمبر 2024 12:18pm

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو مواچھ گوٹھ سے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کا اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے زیر استعمال پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ٹریفک اہلکار کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی اور ہاتھا پائی کے دوران ملزم حسین نے فائرنگ کردی تھی۔

کراچی : ملزمان نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی

karachi

death

Arrested

police constable

crimes