Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بشری انصاری چاہت فتح علی خان کی شہرت سے ناخوش

یہ ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 12:21pm

وائرل کلچر نے دیگر تمام ممالک کی طرح پاکستانی سوشل میڈیا میں بھی جگہ لے لی ہے اور ان دنوں کوئی بھی راتوں رات اسٹار بن سکتا ہے۔ ایسی ہی ایک سنسنی جس نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر قبضہ کر لیا ہے وہ چاہت فتح علی خان ہیں۔ انہوں نے کچھ بہت مشہور گانوں کی پیروڈیاں بنا کر شروعات کی اور ان کی تازہ ترین ’بدو بدی‘ عالمی سطح پر بے پناہ مشہور ہوگئی۔

بشریٰ انصاری پاکستان کی تجربہ کارآرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے کئی میڈیمز میں کام کیا ہے۔ وہ ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی ہیں اور انہیں موسیقی سے گہرا شغف ہے۔

ندا یاسر نے رابعہ انعم سے متعلق بیان پر وضاحت پیش کردی

بشری انصاری ایک شو میں مہمان تھیں اور اس شو میں انہوں نے چاہت فتح علی خان کی شہرت اور موسیقی کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے وائرل کلچر سے مکمل طور پر مایوس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کی ذہنیت پر افسوس ہے کہ وہ کس طرح کی چیزیں وائرل کرتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ میری سمجھ سے بالاتر ہے۔ گانوں کا اس طرح سے استحصال اور ظلم برداشت نہیں ہوتا ہے۔

چاہت فتح علی خان اور ان جیسے کئی دیگر افراد جس چیز کے لیے مشہور ہو رہے ہیں اس پران کے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ وہ اپنا دکھ بیان کریں۔ جس طرح موسیقی کی کھلےعام بے عزتی کی جا رہی ہے اور موسیقی کی یہ بے عزتی وہ برداشت نہیں کر سکتیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle