Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ویر زارا‘ نے ایک بار پھر میدان مار لیا، باکس آفس پر ایک ارب روپے کا بزنس

شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کا رومانس بیس سال بعد بھی تاحال زندہ ہے
شائع 23 ستمبر 2024 11:23am

اس وقت ہندوستانی سنیما گھروں میں نئی فلموں کی ریلیزسست روی کا شکار ہے ، اس لئے پرانی فلموں کی دوبارہ ریلیز فلم بینوں کی توجہ حاصل کررہی ہے۔ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کی 2004 کی بلاک بسٹر فلم ویر زارا اس دوڑمیں شامل ہوگئی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو 13 ستمبر کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا اور صرف سات دنوں میں فلم نے باکس آفس پر 15.7 ملین روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی فلم ساز نے شاہ رخ خان کی عاجزی بیان کردی

اس حالیہ اضافے کے ساتھ ، فلم کی کی کمائی اب دنیا بھر میں 1.02 بلین روپے تک پہنچ گئی ہے، جو کلاسک موویزکے لئے ایک اہم سنگ میل ہے، جس نےاپنی اصل ریلیز کے تقریبا 20 سال بعد بھی ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

2004 میں اپنی نمائش کےابتدائی دور کے دوران ، ویر زارا نے عالمی سطح پر 980 ملین روپے کمائے۔

بھارتی فضائیہ کے افسر ویر اور پریتی زنٹا کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک طاقتور سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون زارا کی دلوں کو موہ لینے والی کہانی محبت، قربانی اور امید کے موضوعات پیش کیے گئے ہیں ،جو وقت کی آزمائش پر پورا اترتی ہے۔ فلم میں رانی مکھرجی نے بھی انصاف کے لئے لڑنے والی وکیل کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ویر زارا نے واپسی کی ہے۔ اس سال کے اوائل میں ، فلم نے ویلنٹائن ویک کے دوران مختصر طور پر دوبارہ نمائش کے لیے پیش کیا گیاتھا، جس نے 3 ملین روپے کی کمائی کی تھی۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی یہ فلم کہیں زیادہ منافع بخش رہی ہے، جس نے مجموعی طور پر 18 ملین روپے کا بزنس کیا ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم کے ارد گرد کی پرانی یادیں اب بھی لوگوں کے دلوں پر نقش ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے ویر زارا محض ایک فلم نہیں، بلکہ بالی ووڈ کی تاریخ کا ایک پائیدار حصہ ہے جو گہرے جذبات کو جنم دیتا رہتا ہے۔

بالی ووڈ میں انڈین فلموں کی دوبارہ ریلیز کا رجحان یہیں نہیں رکتا۔ ’راک اسٹار‘ اور ’لیلیٰ مجنوں‘ جیسی دیگر فلموں نے بھی اسی طرح دوبارہ ریلیز کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کلاسیکل فلمیں نہ صرف سینما گھروں میں خلا کو پر کر رہی ہیں ، بلکہ بڑے پردے پر کہانی سنانے کا جذبہ پیدا کر رہی ہیں۔

Celebrities

Bollywood

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle