Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو پر لائکس کیلئے یوٹیوبر نے بزرگ کو بھی نہیں بخشا

بزرگ کے ساتھ بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا تھا
شائع 23 ستمبر 2024 10:45am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ویڈیوز پر چند ویوز اور لائکس حاصل کرنے کے لیے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاک صارفین ہر حد پار کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

جیسا کہ بھارت میں ایک واقعہ پیش آیا جب موٹرسائیکل پر جاتے یوٹیوبرز نے سائیکل پر جاتے ایک بزرگ کے چہرے پر اسپرے سے حملہ کردیا جس کا اس شخص کو اندازہ بھی نہیں تھا۔

انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر جھانسی کے علاقے ایلیٹ چترا فلائی اوور کے قریب بنائی گئی ہے۔

بھارتی بس ڈرائیور کے ساتھ ’بھاگنے‘ والی امریکی لڑکی پکڑی گئی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راستے پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے اور نوجوانوں کی حرکت بزرگ کو کسی حادثے کا شکار بنا سکتی تھی۔

اسپرے سے متاثرہ بزرگ کا چہرہ اسپرے فوم سے ڈھک جاتا ہے جنہیں بیچ سڑک پر سائیکل روکنی پڑ جاتی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یوٹیوبرز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Viral Video

old man

disgusting act

for likes and views