مودی کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے سے افسر کی لاش برآمد
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارت خانے کے ایک افسر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا پر اس معاملے پر مکمل خاموشی ہے جبکہ بھارت کی ایک ویب سائٹ نے انتہائی محتاط انداز میں معلومات شیئر کی ہیں جس میں کہا گیاکہ بھارتی سفارت خانہ متوفی افسر کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ افسر نے پھانسی لگا کر اپنی جان لی۔ خاندان کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے سفارت خانے نے متوفی افسر کے بارے میں کوئی معلومات شائع نہیں کیں۔
دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جی پی) اور نریندر مودی کے سخت ناقد سوئیڈن میں مقیم پروفیسراشوک سوئن نے اس معاملے پر قدرے کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ ’بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ بھارت سے کچھ قبل ہی واشنگٹن ڈی سی میں ’انتہائی پراسرار صورتحال میں‘ بھارتی سفارت خانے میں ایک بھارتی سفارتکار کی لاش ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارتی سفارتخانے نے دو دن بعد معاملے پر (مختصر) بات کی ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے چپ سادھ لی ہے، امریکا کی جانب سے بھارتی سفارتحانے سے سکھ رہنما کے قتل کے سازش کے معاملے پر پوچھ گچھ جاری ہے۔
Comments are closed on this story.